• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہروں میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہروں میں زخمی ہونے والا اہلکار دم توڑ گیا
فائل فوٹو

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہروں میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

ترجمان لاہورپولیس کے مطابق کانسٹیبل شفقت علی 2 ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل شفقت کو 13 اپریل کو لاہور کے علاقے کرول گھاٹی پر ٹی ایل پی کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان پولیس کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے زخمی کانسٹیبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین