• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ٹڈی دل ایمرجنسی، فوڈ سیکیورٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ٹڈی دل ایمرجنسی اور فوڈ سیکیورٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے موصولہ دستاویزات کے مطابق منصوبے پر 31 ارب 63 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

دستاویز کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ میں منصوبے کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب حکومت نے جانوروں کی بیماریوں کی نگرانی کا قومی پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس منصوبے پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے لیے 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

ملک میں زیتون کی کمرشل بنیادوں پر فروغ کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس کے منصوبے پر 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے لیے 95 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید