• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں گلیڈی ایٹرز کا مستقبل دوسری ٹیموں کے ہاتھ میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سات میں سے چھ میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ کا اگلے مرحلے میں کوالی فائی کرنا ناممکن نہیں لیکن مشکل ضرور ہے۔ تین میچ جیتنے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم دوسری ٹیموں کے رحم وکرم پر ہے۔ ابوظبی میں دو دن میں دو میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم منگل کو لاہور قلندرز کے خلاف لیگ کا آٹھواں میچ کھیلے گی۔ اس کےویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل وطن روانہ ہوگئے۔ منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ رسل کی جگہ امارات کے پاکستان نژاد ظہور خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آندرے رسل نے سر پر گیند لگنے کی وجہ سے پشاور کے میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔ رسل مختصر معاہدے کے تحت ابوظبی آئے تھے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے فاف ڈوپلیسی اسپتال سے ہوٹل آکر بہتر محسوس کررہے ہیں، ٹیم انتظامیہ فاف ڈوپلیسی چوٹ لگنے کے بعد شدید تکلیف میں رہے ۔ پشاور کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فاف کے سر پر محمد حسنین کا گھٹنا لگا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سوشل میڈیا پرکہا کہ یہ سال ہمارے لئے اچھا نہیں رہا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، وعدہ کرتے ہیں اگلے دس سال بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ مداح ٹیم پر اعتماد رکھیں اور سپورٹ کریں۔

تازہ ترین