• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی دورہ انگلینڈ کے لئے دستیابی پر سوالیہ نشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈکے فاسٹ بولر حسن علی خاندانی مسائل کی وجہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی کو بھی ان کے ٹورنامنٹ چھوڑنے کی وجہ کا علم نہیں۔ تاہم اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے ، مداحوں سے درخواست ہے کہ حسن علی اور ان کی فیملی کے لیے دعا کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے وہ دستیاب ہوں گے یا نہیں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ حسن علی نے پی سی بی سے تاحال اس حوالے سے کچھ شیئر نہیں کیا ۔ پاکستان ٹیم نے 25 جون کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہونا ہے ۔ حسن علی تینوں فارمیٹ کی ٹیموں میں شامل ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید