• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (ا سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق 4زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 30سا لہ اکبر ، لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ خالدہ ،لانڈھی نمبر 6 میں گاڑی ی ٹکر سے نوجوان یاسر ،ناردرن بائی پاس کٹی پہاڑی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ نعمت اللہ،ائیر پورٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 2سالہ حماد جبکہ سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن میں کام کے دوران عمارت کی11 ویں منزل سے گر کر مزدور جاں بحق جا ں بحق ہوا ،ماڑی پور روڈ لیاری اسٹیشن کے قریب چھت سے گر کر 8 سالہ ثناء جاں بحق ہو ئی ،علاوہ ازیں سرجانی سیکٹر 7-Dکے قر یب مسلح موٹر سائی کل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ کریم نوازایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ، پرانہ گولیمار میوہ شاہ قبرستان حسن اولیا ولیج کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ ناظم زخمی ہو گیا ،شیرشاہ عالمگیرروڈ کے قریب فائرنگ سے6سالہ نادیہ زخمی ہو گئی ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر 3 کے قریب فائرنگ سے 14سالہ ماجد ، سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب فائرنگ سے 55سالہ بابو زخمی ہوئے ۔

تازہ ترین