• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مزید 3 کلیکشن پوائنٹس کا افتتاح، تعداد 10 ہوگئی

کراچی (جنگ نیوز) وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے اس ہفتے جے ایس ایم یو لیبارٹری کے تین کلیکشن مراکز کا افتتاح کیا جس کے بعد ان مرکز کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔ نئے مراکز کورنگی روڈ پر نیشنل میڈیکل سینٹر کےبرابر اور ناظم آباد اور گلشن چورنگی کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر نے کہا کہ جے ایس ایم یو لیب نتائج میں درستگی اور معیار کی یقین دہانی کو یقینی بناتا ہے اور اس کا مقصد ہر شہری کے لئے ارزاں قیمت پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید