• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گرڈ کو 5800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان واپڈا

اسلام آباد(نامہ نگار) واپڈا پن بجلی گھروں سے آف پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار میں مزیداضافہ ہو جائے گا، ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تربیلا سمیت واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں،واپڈا بجلی گھروں سے پانی کے اخراج کے مطابق بجلی پیدا ہو رہی ہے،ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا سے نیشنل گرڈ کو آف پیک آورز میں 2 ہزار936 میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے،پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار میں مزیداضافہ ہو جائیگا۔

تازہ ترین