• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں کورونا ویکسین سے انکار پر مزید گیارہ پولیس اہلکار معطل

بنوں(نمائندہ جنگ )کورونا ویکسین سے انکار پر مزید گیارہ پولیس اہلکار معطل کردیئے اور تنخواہیں بند کر کے لائن حاضر کیا گیا ، بنوں پولیس لائن میں تقریبا 2400 پولیس اہلکاروں کو ویکسینیٹ کیا گیا گزشتہ روز گیارہ پولیس اہلکاروں عبدالرشید خان ، امان اللہ ، جہانزیب ، طارق امان ، شکیل خان ، امجد رحیم ، برکت اللہ ، عامر نواز ، شاہد خان ، ناصر اقبال اور رحمن اللہ نے ویکسین لگانے سے انکار کیا جس پر ڈی پی او عمران شاہد نے ان کی معطلی کا اعلامیہ جاری کیا اور تنخواہیں بند کرکے لائن حاضر کر دیا ، اس سے پہلے بھی چھ پولیس لیڈی کانسٹیبلز کو کورونا ویکسین لگانے سے انکار پر معطل کیا تھا تاہم ویکسین لگانے پر دو بارہ بحال کر دیا گیا۔

تازہ ترین