• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر الیکشن حکومت کی ناکام پالیسوں کیخلاف ریفرنڈم، احسن اقبال

نارووال(نمائندہ جنگ) مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کا الیکشن اس حکومت کی ناکام پالیسوں کے خلاف ریفرنڈم ہے، نااہل نالائق حکومت سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے تمام ضمنی انتخابات میں عبرت ناک شکست دی ہے،عمران نیازی نے کشمیرپر پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں کشمیر الیکشن کمپین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ تین دن پہلے انہوں نے اسمبلی کو بلڈوز کرکے تمام قوائد و ضوابط کو ایک طرف کرکے اپنے دشمن ملک کے جاسوس کو این آر او دینے کیلئے زبردستی قانون پاس کروایا پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اپنے دشمن کے جاسوس کیلئے قانون سازی کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ نااہل نالائق حکومت سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے تمام ضمنی الیکشنز میں عبرت ناک شکست دی ہے، چاہے کراچی ہو خوشاب ہو یا ڈسکہ ہو وہاں ان کو دو بار شکست کھانا پڑھی،عمران نیازی کہتا تھا کہ مودی کو ووٹ دیں، جسکے نتیجے میں عمران نیازی نے کشمیر کا سودا کیا، کشمیری عوام کرفیو اور بربریت سے دوچار ہے مگر یہ نالائق نیازی سلامتی کونسل میں قرارداد تک پیش نہ کر سکا، عمران نیازی حکومت نے کشمیر موقف کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا،بھارت کی جرات نہ ہوئی 70 سالوں میں مگر نیازی حکومت میں مودی نے کشمیر پر قبضہ کر لیا، عمران نیازی نے کشمیر کی آزادی کے لیے تو کوئی پالیسی وضع نہیں کی مگر کلبھوشن یادیو کے لیے اجلاس طلب کر لیا اور قانون پاس کروایا، مزید کہا کہ میں غیور کشمیری عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دیں جس نے کل بھی کشیمر کی آواز بلند کی اور آج بھی کر رہی ہے، کشمیری عوام کشمیر کے سودبازوں کو عبرت ناک شکست دیں۔

تازہ ترین