• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان صدارتی نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ

عمران خان صدارتی نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران پارلیمانی نظام ختم کرکے ملک پر صدارتی نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پر ایک موثر حملہ ہے

یہ کوئی قانون نہیں، انتخابی دھوکہ دہی کا قومی منصوبہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی اور نظریاتی ہدایات، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے اور تصور کی خلاف ورزی ہیں

عمران خاں نہیں چاہتے کہ 220 ملین افراد ایک فرد ایک ووٹ کے اپنے آئینی حق کا استعمال کریں لیکن وہ سیاہ اور سفید رنگ کے کچھ لوگوں کے الیکٹورل کالج کا مالک بننا چاہتے ہیں، یہ کوئی قانون نہیں بلکہ انتخابی دھوکہ دہی کا قومی منصوبہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوامی ووٹ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ قوم اور قومی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد وہ آزاد اور منصفانہ انتخابات میں ووٹنگ کے ذریعے کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے، ترامیم کے بعد حکومت خود ہی الیکشن کمیشن بن جائیگی

اسے انتخابات کے انعقاد اور جوڑتوڑ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور فاتحین کا فیصلہ اپنی خواہش اور من پسندی سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران ملک میں انتخابات کے بجائے انتخاب کا مستقل نظام نافذ کرنے کیلئے انتخابی قوانین کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران ڈسکہ کی دھند کو پورے ملک پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین