• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، نکاح خواں سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لودھراں (نمائندہ جنگ)پولیس رپورٹ کے مطابق راجہ پور کے رہائشی محمد اقبال نے الزام لگایا کہ حماد نواز نے اس کی 14سالہ بیٹی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا، بیٹی نے شرم، بدنامی کے خوف سے مجھے نہ بتایا اس دوران ملزم نے جعلی نکاح نامہ تیار کر کے کی برامدگی کے لیے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی، جوکہ عدالت سے خارج ہو گئی اور عدالت نے کو میرے ساتھ روانہ کر دیا، پولیس نے ملزم حماد نواز اور نکاح خواں سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کر نمونے پی ایف ایس اے بھجوادیے ہیں۔ دوسری طرف ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم اور مدعیان آپس میں رشتہ دار ہیں میرے بیٹے اور مذکورہ لڑکی نے باضابطہ پسند اور رضامندی سے نکاح کیا، جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

تازہ ترین