• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش و طوفان سےگرنیوالے درختوں کو ہٹانے کا آپریشن مکمل

اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر) سی ڈی اے کی ٹیموں بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کو ہٹانے کا آپریشن مکمل کر لیا ۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے گزشتہ شب ہونیوالے طوفان بادو باراں کے بعد سینی ٹیشن ٹیمیں تشکیل دیدی تھی، جنہوں نے رات گئے سے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیاتھا۔ اب تک جی سکس ،جی فائیو اور پارلیمنٹ لاجز سمیت متعدد علاقوں میں گرنے والے درختوں کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت کے تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیاہے تاکہ مون سون کی بارشوں کی صورت میں شہریوں کو کسی قسم کامسئلہ نہ ہو۔
تازہ ترین