• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے‘ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کوئٹہ ڈویژن میں آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے موثر آواز بلند کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل پر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) ضلع پشین کے کارکن آج 14جون کو سپیرہ راغہ روڈ میں آل پارٹیز کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں کوئٹہ ڈویژن کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا حکومت ہر ضلع کو برابری کی بنیاد پر اسکیمات دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سپیرہ راغہ روڈ کی عدم تکمیل کے خلاف آل پارتیز کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ درایں اثناء مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کا اجلاس ڈویژن دو ضلع صدر محمد رحیم کاکڑ کی صدارت میں ہوا ۔جس میں باہمی مشاورت سے محمد عالم کاسی نائب صدر کوئٹہ اور نثار اچکزئی سینئر نائب صدر کوئٹہ منتخب کیا گیا اجلاس میں متوقع بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں غوروخوض ہوا اجلاس میں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ وہ ہر یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر امیدواروں کو مطلع کریں کہ وہ اپنے علاقوں میں یونٹ سازی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
تازہ ترین