• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی مریضوں کی فہرستیں بروقت جمع نہ کروانے پر چار ڈاکٹروں کو نوٹس جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ٹی بی ڈاٹس پروگرام کے تحت مریضوں کی فہرستیں بروقت جمع نہ کروانے پر چار ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور انہیں ذاتی شنوائی کے لئے طلب کر لیا ہے۔دیہی مرکز صحت ایاز آباد مڑل کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ناصر جان،دیہی مرکز صحت کوٹلی نجابت کے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نذیر حسین،دیہی مرکز صحت شیر شاہ کے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد ندیم،بنیادی مرکز صحت ملاں فقیر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمیر نشتر کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مئی 2021ء کے دوران ٹی بی ڈاٹس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مریضوں کی فہرستیں یکم جون 2021ء تک جمع کروانا تھیں مگر فہرستیں جمع نہیں کروائی گئیں۔
ملتان سے مزید