• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی نے انٹری ٹیسٹ 2021ء کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کردیا

ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)نے ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 2021ء کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔طلباء و طالبات 15جولائی 2021ء تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔رجسٹریشن کے مرحلہ میں ایف ایس سی/اےلیول کے رزلٹ کارڈ یا ڈگری کی ضرورت نہیں ہو گی جو بعد میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے قومی انٹری ٹیسٹ میں امیدوار کو پاس ہونے کے لئے کم از کم 65 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے۔

تازہ ترین