• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے ساحل سے اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خود کو بزرگ کہہ دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ابوظہبی میں ساحلِ سمندر پر لی گئی اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بزرگوں کی طرف سے سب کو سلام اور صبح بخیر۔


اپنی پوسٹ میں انہوں نے پی ایس ایل21 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 گزشتہ دنوں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ابوظہبی کے ساحل کی صفائی ستھرائی سے لوگوں کو سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، تاہم ساحل کی صفائی کے بعد لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید