• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر سے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ دینے کا مقدمہ درج

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پیسے لے کر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ دینے کا انکشاف، ایکسپو سینٹر کے سی وی سی انچارج انیلا قریشی نے عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں رات کی شفٹ میں 2 ہزار روپے میں جعلی سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے تھے۔

پیسے لے کر جعلی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ دینے کے واقعے کا مقدمہ آئی ٹی آپریٹر محمد اعظم خان کے خلاف درج ہوا ہے۔

تازہ ترین