• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، تجاوزات کے خاتمے کیلئے آج سے دوبارہ آغاز ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کے ایم سی تجاوزات کے خاتمے کے لئے پیر سے دوبارہ آغاز کرے گی، سینئر ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی بشیر صدیقی نےتجاوزات کے خاتمے کے لیے مراسلہ جاری کرکے متعلقہ اداروں سے مدد طلب کر لی ہے،کمشنر کراچی کےنام لکھے گئے مراسلے کے مطابق الہ دین پارک سے متصل شاپنگ مال اورکلب کو مسمار کیا جائے گا جبکہ دوسری کارروائی ایف بی ایریا بلاک 15 اور 16 میں ایس ٹی پلاٹ14 پر کاررروائی کی جائے گی، تجاوزات کے خلاف صبح 11 بجے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، دریں اثناگجر نالہ کے اطراف بھی کارروائی شروع کی جائے گی جس کا آغاز حاجی مرید گوٹھ سے چونا ڈپو کی جانب ہو گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید