• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، قرآن مجید کی اشاعت میں مبینہ بے حرمتی پر وفاق سے رپورٹ اور پی ٹی اے سے متنازع ایپلی کیشنز کی فہرست طلب

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں منکرین ختم نبوت کی جانب سے قرآن مجید کی اشاعت میں مبینہ بے حرمتی کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سے 15 روز میں رپورٹ اور پی ٹی اے سے متنازعہ ایپلی کیشنز کی فہرست طلب کر لی،عدالت نے پی ٹی آئی کوایپلی کیشن اگلی سماعت پربلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بابر بجت قریشی کو آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیش رفت رپورٹ دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت خط وکتابت سے باہر نکل کر عملی اقدامات کرے،یہ ہم سب کا سانجھا معاملہ ہے،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی علی عامر ملک کو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی. ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے بارے میں 46 شکایت آئیں،ماسوائے 7 کےتمام ویب سا ئیٹس بلاک کر دی ہیں، 4 ویب سائیٹس آپریشنل نہیں ہیں، 3 سائیٹس یو ٹیوب سے منسلک ہیں،ان کو بلاک کرنے کی درخواست پر وزرات خارجہ نےاعتراض کر دیا، وزرات خارجہ نے سایٹ کو بلاک کرنے کے لیے عدالت کا آرڈر طلب کیا۔

تازہ ترین