• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بھی کاروبار ایک دن بند، چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز شروع

سندھ میں بھی کاروبار ایک دن بند


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کورونا وبا میں کمی کے بعد صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل منگل 15 جون سے شروع کرنے کا اعلان کردیا،حاضری 50فیصد تک رکھنا ہوگی، کورونا صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کلاسز 21جون سے کھولی جائیں گی جبکہ ہفتے میں 2دن کے بجائے ایک دن اتوار کوکاروبار بند رکھا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 30لاکھ 35ہزار 998کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 24لاکھ 66ہزار 458ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں،اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل منگل سے 50فیصدحاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21جون سے کھولی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا، اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

تازہ ترین