• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں محفوظ انتقال خون کے لئے رائج قوانین کو بہتر بنایا جارہا ہے،ڈاکٹر ربابہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محفوظ انتقال خون کے لئے رائج قوانین کو بہتر بنایا جارہا ہے خون اور اجزائے خون کا استعمال انسانی زندگیاں بچانے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے بروقت انتقال خون انسانی زندگی بچانے کیلئے ضروری ہے تاہم خون کا مکمل طور پر اسکرین شدہ ہونا بھی ناگزیر ہے۔ غیر اسکرین شدہ خون انسانی جسم کو مختلف قسم کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے عالمی یوم انتقال خون کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے اُن آٹھ دنوں میں سے ایک ہے جو ہرسال عالمی ادارہ صحت کی طرف منائے جاتے ہیں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کا مقصد لوگوں میں خون دینے کی آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے عطیہ کئے گئے خون سے ضرورت مند لوگوں کی جانیں بچائی جاتی ہیں یہ دن سب سے پہلے 2004میں منایا گیا اِس دن کو ہر سال 14جون کو نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کارل لینڈ سٹینر کی پیدائش (14جون 1868) کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جنہوں نے A,B,O بلڈ گروپنگ سسٹم کو دریافت کیا، جسکے نتیجے میں 1907میں ریوبن اُٹن برگ نے ماؤنٹ سینین اسپتال نیو یارک میں پہلی مرتبہ بلڈ ٹرانسفیوژن کا تجربہ کیا۔اس تجربہ کی کامیابی کے بعد بیشمار مریضوں کی زندگیاں بچانا ممکن ہوا اس دِن کو منانے کا مقصد بلڈ ڈونرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو بلا معاوضہ خون عطیہ کرکے دوسرے لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ اِس کیساتھ ساتھ دوسرے انسانوں کی جان بچانے کیلئے صحت مند خون اور خون کی فراہمی کی اہمیت پر زور دینا بھی ہے۔ خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرنا اور عطیہ خون کیلئے آگاہی دینا ہے۔
تازہ ترین