• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ جانے والے 18 سال سے زائد عمر کےافراد آج سے اسٹرازنیکا لگوا سکتے ہیں، فیصل سلطان


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسٹرازنیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دیدی ہے، آج سے سعودیہ جانے والے 18 سال سے زائد عمر افراد یہ ویکسین لگوا سکیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودیہ کام کیلئے جانے والے حضرات اپنی دستاویزات دکھا کر اسٹرازنیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اپنی منظور شدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، فی الحال سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

تازہ ترین