پنجاب کے ضلع بہاولپور میں باپ نے بیٹے کے ہمراہ شادی کے روز بیٹی کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بستی سکھیل میں شادی کے دن دلہن کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔
مقتولہ کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملزمان نے قتل کے بعد لڑکی کی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن میں گود لیا تھا، اس کی شادی سے والد اور بھائی خوش نہیں تھے۔