• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملیکہ بخاری زخمی

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ 

اس حوالے سے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی بتایا تھا کہ لڑائی کے دوران ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ‏شاہد خاقان عباسی کے کہنے پر ن لیگی اراکین گالم گلوچ پر اتر آئے، جس کے بعد لڑائی شروع کروائی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کو خواتین اراکین اسمبلی کی عزت و احترام کا احساس نہیں۔


تازہ ترین