لاہور میں ٹریفک پولیس نے 121 ای چالانز میں مطلوب گاڑی پکڑ لی۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور نے 97 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 21 بار اوور اسپیڈنگ کی۔
انھوں نے بتایا کہ پکڑی گئی گاڑی ای چالانز میں 59 ہزار روپے کی نادہندہ ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستان آکر کسی تحریک کی قیادت کرنے کی آئین اجازت نہیں دیتا، اوور سیز پاکستانیوں اور ان میں بڑا فرق ہے، یہ برطانیہ میں پیدا ہوئے، خود کو کبھی پاکستانی نہیں کہا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا کچھ ہوا ہے؟ اس حوالے سے چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے بتا دیا۔
قوال ندیم صابری کا کہنا ہے کہ ہم قوالی کے فنکشن کیلئے جا رہے تھے اور اپنی منزل پر پہنچنے والے تھے کہ یہ واقعہ ہوا۔ ہم قوال لوگ ہیں ہمارے کیا قصور تھا۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا۔
تربیلا ڈیم کے آج را ت اسپِل وے دوبارہ کھولے جائیں گے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے آبادی کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت 3 مقدمات پر سماعت کے دوران مقدمات میں 3 نئے سرکاری گواہوں نے بیان ریکارڈ کرا دیے۔
کراچی کے علاقوں ملیر اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زمبابوے میں جاری ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہو گئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے خلاف ان ٹرولز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ (زرین خان) کترینہ کیف کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ زرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس قسم کی گھٹیا حرکت نہیں کرتی۔
احسن اقبال نے کہا کہ 20 سال میں کتنی زرعی زمین رہائشی اسکیموں کی نذر ہوئی؟ صوبائی حکومتیں ڈیٹا اکٹھا کریں، اربن پلاننگ کے بغیر پھیلتے شہروں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان بحران پیدا کر رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔
اسٹونیا کے قصبے ہابنیمے (Haabneeme) میں واقع وِیمسی شاپنگ سینٹر (Viimsi Shopping Center) اپنے عین درمیان ایک بہت بڑی چٹان کی موجودگی کی وجہ سے مشہور ہے۔