• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جمہوریت کے فروغ کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ موجودہ دور میں جمہوری اقدار کے فروغ کےلئے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے ،پاکستان نے جمہوریت کے فروغ کےلئے بے شمار قربانیاں دیں ،ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کا پارلیمنٹرینز کی تربیت میں اہم کردار ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو نو منتخب اراکین سینیٹ کو سینیٹ قواعد وضوابط سے آگاہی اور پارلیمانی امور سے متعلق تربیت فراہم کرنے کےلئے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات(PIPS )میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔

تازہ ترین