راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اشتہاری مجرم کےسہولت کار سمیت 16سماج دشمن دھر لیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمدکر کے 8ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں محمد سلیمان اور فرحان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول30بور مع ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزموں سبحان، اویس حیدر اور سید حبیب کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 3پستول30بور معایمونیشن برآمدکر لیے، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالنبی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک پستول30بور برآمد ہوا ،ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہو ئے ملزم طفیل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول30بور معایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مطیع اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ چونترہ پولیس نے اشتہاری مجرم کےسہولت کار کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد تاج کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران محمد وقار نے اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارمحمد وقار کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20لیٹر اورایک بوتل شراب اور 350گرام چرس برآمد کر لی ۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے لطیف وقار سے 5لیٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے10لٹر شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے عاموس سے 5لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے ناصر صابر سے ایک بوتل شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے شرجیل مظہر سے350گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ راولپنڈی پولیس نے 2 شروب فروشوں کو گرفتار کرکےشراب برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش عمانوئیل مسیح کو گرفتا ررکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 14 بئیر ٹن اور 6 بوتل شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش محمد عبداللہ کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے25لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔