• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی اپنے انجام سے خوفزدہ ہوکر سول نافرمانی کی تڑیاں لگا رہے ہیں: اختیار ولی خان

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے اس لیے سول نافرمانی کی تڑیاں لگا رہے ہیں۔

اختیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کو عدالتی سزائیں ملنا ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، 25 ملزمان کو سزائیں ملنے سے ملک میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ جن کو سزا سنائی گئی یہ محض مہرے تھے اصل ماسٹر مائنڈز کو سزا ملنا ازحد ضروری ہے۔

 مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان نے کہا کہ 9 مئی کے مرکزی کردار آج بھی جیل سے سازشیں بن رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک بھی 26 نومبر کی طرح ناکام ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید