• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں کو چیلنج کرنے پر حرامانی کو تنقید کا سامنا

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر منہ بگاڑتے ہوئے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی میں اپنے مداحوں کو اُن کی نقل اتارنے کا چیلنج دے دیا ہے۔

حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے کم اور اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ معلومات شیئر کرتی اور فیملی پکچرز لگاتی نظر آتی ہیں۔

حر ا مانی نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویریں اپلوڈ کیں جن پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن پر خوب تنقید کی جا رہی ہے، کچھ فالوورز کی جانب سے تو حرامانی کو چہرہ بگاڑنے پر چڑیل قرار دے دیا گیا۔

حرا مانی نے چہرے کو بگاڑتے ہوئے مختلف شکلیں بنائی ہیں، انہوں نے اپنی ان تصویروں کے کیپشن میں مشہور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے گانے کا مشہور مصرع لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ، یہ، اب یہ کر کے دکھاؤ، میری نقل کیجئے۔‘


حرا مانی نے مزید لکھا ہے کہ ’ہر وقت اچھے منہ کےساتھ پوز تو سب کر لیتے ہیں، بناؤ ایسے منہ اور کرو خود میں اتنا اعتماد پیدا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’انسٹا گرام کی دنیا کوئی سچی دنیا نہیں ہے مگر وہ اصلیت پر یقین رکھتی ہیں۔‘ 

تازہ ترین