• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کوئی اپنی شادی پر نہیں بُلاتا: حرا مانی کا شکوہ

ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اور باصلاحیت اداکارہ  حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ اُنہیں کوئی اپنی شادی پر نہیں بُلاتا۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام حرا مانی نے اقرا عزیز اور یاسر حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے خواب میں دیکھا، اقرا اور یاسر اپنے بچے کے ساتھ پارک میں کھیل رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔‘

حرا مانی کی بات پر میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو کبھی خوفناک خواب نہیں آئے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’نہیں! میں تو اقرا اور یاسر کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتی ہوں۔‘

میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اقرا اور یاسر نے تو آپ کو اپنی شادی پر بھی نہیں بُلایا تھا پھر بھی آپ اُن کے لیے دُعا کرتی ہیں۔‘

حرا مانی نے کہا کہ ’ہاں نہ جانے کیوں مجھے کوئی کیوں اپنی شادی پر نہیں بُلاتا جبکہ مجھے بیگانوں کی شادی میں جانے کا بہت شوق ہے لیکن لوگ نہیں بُلاتے۔‘

اداکارہ کے شکوے پر میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو مارننگ شوز کی شادیوں میں بھی کوئی نہیں بُلاتا؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں خود ہی مارننگ شوز کی شادیوں میں نہیں جاتی۔‘

حرا مانی نے مزید کہا کہ ’مجھے مارننگ شوز بہت پسند ہیں لیکن میں خود مارننگ شو کی شادیوں میں جانے سے گریز کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اسی پروگرام کے دوران حرا مانی نے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے اس تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی تصویر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں عاصم کو سپورٹ کررہی ہوں۔‘

حرا مانی نے کہا تھا کہ ’درحقیقت! میں عاصم اظہر کی مداح ہوں، میں نے اُن کے ساتھ کام کیا ہے، وہ ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔‘

تازہ ترین