• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی دوسری شادی کے بعد والدہ نے خودکشی کی کوشش کی تھی، نینا گپتا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کی دوسری شادی کے بعد ان کی والدہ نے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

اپنی سوانح عمری بعنوان ’سچ کہوں تو‘، میں انھوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جب ان کے والد نے دوسری شادی کی کوشش کی تو ان کی والدہ نے خود کشی کی کوشش کی۔ 

انھوں نے اپنی سوانح عمری میں اپنے بچپن کے تجربات اور والد کی گھر میں عدم موجودگی کے حوالے سے کافی کچھ تحریر کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک بہادر آدمی تھے انھوں نے میری والدہ سے محبت کے بعد شادی کی، لیکن وہ اپنے والدین کی فرماں بردار اولاد بھی تھے، جب انکے والد نے انھیں اپنی کمیونٹی کی ایک خاتون سے شادی کے لیے مجبور کیا گیا تو وہ انکار نہ کرسکے۔

انکے اس اقدام کی وجہ سے میری والدہ سخت مایوس ہوئیں اور انھوں نے خودکشی کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہیں۔

تازہ ترین