• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا وائرس کیسز میں کمی، 17 اضلاع میں شرح صفر

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ صوبے کے 17 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔ 24 گھنٹوں کے دوران بٹگرام میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد دیر اپر میں شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر رہی۔

تازہ ترین