• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات معاملہ پر پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں کے پارٹی اکائونٹس تک رسائی مانگ لی۔بدھ کو وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جس میں کہاگیاکہ اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اس کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، دونوں جماعتوں کے بنک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے، اکبر بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبر بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔الیکشن کمیشن کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2017 سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے ،دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا ،مسلم لیگ اسامہ بن لادن سے بھی پیسے لیتی رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس رمضان سے قبل ہوا ،سکروٹنی کمیٹی نے دونوں جماعتوں کو طلب نہیں کیا ،اسٹیٹمنٹ میں دونوں جماعتوں کے کئی اکاؤنٹس جعلی نکلے۔

تازہ ترین