• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریور راوی پراجیکٹ کے پہلے فیز کی بڈنگ مکمل ، عارف حبیب گروپ کی 13 کمپنیوں کا کنسورشیم ’’جاوداں‘‘ کامیاب

لاہور (نمائندہ جنگ) میگامنصوبے  ریور راوی پراجیکٹ کے2 ہزار ایکڑ پر محیط پہلے فیز کی بڈنگ مکمل کرلی گئی، سب سے زیادہ بڈنگ عارف حبیب گروپ کی تیرہ کمپنیوں کے کنسورشیم "جاوداں "نے دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ منصوبے کے لئے بڈ دینے والے تین بڑے گروپس جاوداں، بحریہ ٹاؤن اور میٹراکون گروپ تھے، تینوں کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن کے سخت عمل سے گزارا گیا۔ روڈا کی جانب سےگزشتہ روز کمپنیوں کی ٹیکنیکل بڈ زکھولی گئیں اور جاوداں گروپ ٹیکینکل طور پر سب سے مضبوط نکلا ۔جاوداں گروپ کارپوریٹ سیکٹر کی تیرہ بڑی کمپنیز کا کنسورشیم ہے جس میں یونس گروپ، لکی سیمنٹ، صورتی گروپ، لبرٹی گروپ، فاطمہ فرٹیلائزر گروپ، غنی گلاس، یو ایس اپریل گروپ، سفائر گروپ، اورئینٹ گروپ شامل ہیں۔ جاوداں کنسورشیم کی پبلک سیکٹر میں مارکیٹ کیپ ویلیو ایک ہزار ارب روپے ہے۔

تازہ ترین