• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہورمیں ویکسین قلت مقامی بدانتظامی کا معاملہ ہے، وزارت صحت

وزارت صحت کا ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے معاملے پر کہنا ہے کہ کراچی، لاہورمیں قلت کی ذمہ داری وفاق پر نہیں ہے، یہ مقامی بدانتظامی کا معاملہ ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر کورونا ویکسین کی فراہمی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، سینٹرز پر ویکسین کی ترسیل ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ناقص پلاننگ، باہمی رابطوں میں فقدان ویکسین قلت کی وجوہات ہیں، اہم سینٹرز پر کم، غیر اہم پر زیادہ ویکسین ترسیل سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اضلاع میں ویکسین کا ترسیل پلان ، سینٹرز کیلئے ویکسین مقدار، ترسیل کی تاریخ کا تعین صوبائی حکومت کرتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کرتی ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبوں کو تاحال ویکسین کی13 ملین سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں، وفاق کے پاس کورونا ویکسین کی20 لاکھ سے زائد خوراکیں ہیں۔

تازہ ترین