• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات: بچوں پر سائنوفارم ویکسین کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ٹرائلز

متحدہ عرب امارات نے 18سال سےکم عمر بچوں میں سائنوفارم کورونا ویکسین کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ٹرائل شروع کردیئے۔

متحدہ عرب امارات میں سائنوفارم کورونا ویکسین کے 18 سال سے کم عمر بچوں کے ٹرائل میں 900 بچے حصہ لے رہے ہیں۔

تحقیق میں بچوں میں مدافعتی ردعمل کو جانچا جائےگا۔

ٹرائل میں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان کےخاندان کے کچھ بچے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

یو اے ای میں اس سے قبل مئی میں 12سے15سال کےبچوں میں فائزر بایواین ٹیک کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین