• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوگئی

ملک میں آج سونے کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ 

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 92 ہزار 335 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس سونے کی قدر 1798 ڈالر ہے۔

تازہ ترین