• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام خمینی امریکا اور اسکے حواریوں کیخلاف ڈٹے رہے، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ تنظیموں کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار ملیر میں امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا امام خمینی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے وہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے۔ امام خمینی مسلم امہ کی بقا کو باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے ، ڈاکٹر مولانا نسیم حیدر زیدی نے کہا امام خمینی دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہے اورسیاسی و عملی میدان میں بھی رہبری و رہنمائی کا عملی و مثالی نمونہ ہیں ۔اس موقع پر علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ نثار احمد قلندری نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین