• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم از کم ماہانہ تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کی جائے، لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ور کر ز فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں سید ذوالفقار شاہ، ملک نوید اعوان اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرکے ملازمین سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، تاہم کم از کم اجرت 25ہزار سے بڑھا کر 30ہزار روپے ماہانہ کی جائے اور مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے، مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے 25 فیصد ڈسپیرٹی الائونس اور 10فیصد تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین