• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کوویڈ، بارش اور لاشوں پر سیاست کی جاتی ہے، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کھلی آنکھوں سے سو رہی ہے، کراچی میں کوویڈ، بارش اور لاشوں پر سیاست کی جاتی ہے، انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ابر رحمت کراچی کے عوام کے لئے زحمت بن جاتا ہے، سندھ میں مون سون کا آغاز ہورہا ہے، تیز بارشیں متوقع ہیں، نالوں کی صفائی نہ ہوئی تو شہر بارش اور نالوں کے پانی میں ڈوب جائے گا، ابھی وقت ہے کہ نالوں اور ندیوں کی صفائی کرلی جائے، ندیوں پر باندھ باندھے جائیں اورگٹروں کی صفائی اور نکاسی آب کا مناسب انتظام کرلیا جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے کہ کراچی شہر آج بے یارومددگار حالت میں ہے۔

تازہ ترین