• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شیروف ای ایس پی ایل کے برانڈ ایمبسڈر منتخب

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے فائٹر اور ڈانسنگ اسٹار ٹائیگر شیروف ایک نیا کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، کیونکہ انہیں بھارت کی پہلی فرینچائز ای اسپورٹس لیگ۔ ای اسپورٹس پریمیئر لیگ (ای ایس پی ایل) کے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ای ایس پی ایل کا آغاز 16جون سے ہو چکا ہے اور اسے انفنکس نے پریزنٹ کیا ہے۔لاک ڈاؤن کے بعد سے ای اسپورٹس نے کافی ترقی کی ہے اور اس سے منسلک لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ نظر آیا ہے۔ یہ بھارتی ای اسپورٹس کی دنیا کی پہلی لیگ ہے ،جس کے ساتھ ایک بڑا بولی وڈ اسٹار وابستہ ہے۔ اس پاور پیک شراکت داری کا مقصد ایک اچھی طرح سے وضاحت شدہ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے جس کے تحت بھارت میں پہلی بار کئی چیزیں پیش کی جائیں گی۔ لیگ ٹائیگر شیروف کی آن اسکرین مقبولیت اور فٹنس کمیونٹی پر ان کے مضبوط اثر کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تاکہ یہ ملینیم اور زین زیڈ آبادی کے لئے ایک مضبوط انفلیونسر بن سکے۔ٹائیگر شیروف نے اپنے جوش و خروش کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ای اسپورٹس پریمیئر لیگ کے ساتھ شراکت داری کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔ اس سے بھارت میں ای اسپورٹس کی صلاحیتوں کی شناخت کرنے کا موقع ملے گا۔ ای اسپورٹس میں دنیا کے پہلے فرینچائزماڈل کے طور پر میں ای ایس پی ایل یقیناً بھارت کو عالمی پلیٹ فارم پر پہلے مقام پر لانے میں مدد کرے گا۔ مجھے مستقبل کی اس طاقت کی نمائندگی کرنے میں خوشی ہو رہی ہے۔

تازہ ترین