• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا جیت کیلئے 177 کا ہدف

کراچی (جنگ نیوز) سپر لیگ سکس کے27ویں میچ میں جمعرات کی شب کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کو جیتنے کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے دفاعی چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 176 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 53، مارٹن گپٹل نے 43 جبکہ کپتان عماد وسیم نے جارحانہ 30 رنز بنائے، دانش عزیز 16 رنز بناکر ان کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔شرجیل خان 13 رنز بناسکے۔لاہور قلندز کی جانب سے راشد خان نے 25 رنز دے کر دو، جبکہ شاہین آفریدی، احمد دانیال اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔