• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں صدارتی انتخابات آج، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ

تہران (صباح نیوز) ایران میں صدارتی انتخابات آج (جمعہ کو )ہونگے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار ،صدارتی منصب کیلئے51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہونگےغیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں آج پولنگ ہو گی جس کے لیے 7 امیدوار میدان میں تھے تاہم 3 امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار ہیں اور عبدالناصر ہمتی کے ساتھ ان کا مقابلہ ہو گا۔ دیگر دو امیدواروں میں محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی شامل ہیں۔

تازہ ترین