• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امبانی اور اڈانی نے دولت مندی میں جیک ما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی ( جنگ نیوز ) بھارت کے ارب پتی صنعت کاروں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی نے متمول افراد کی فہرست میں چین کے جیک ما جیسے دولت مندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ بلوم برگ کے مطابق ریلائانس انڈسٹریز کے مکیش امبانی کی دولت کا حجم 84 ارب اور گوتم ادانی کی دولت کا شمار 78 ارب ڈالرز ہے ۔یہ دونوں بھارت کے سب سے بڑے بزنس گروپس کے مالک ہیں ۔کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں چھوٹے سرمایہ کاروں کو نقصانات کا سانا کرنا پڑاہے وہیں امبانی اور اڈانی کی دولت میں اضافہ ہوا ہے ۔اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنیوں کے شئیرز کی قدر بڑھ گئی ۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مکیش امبانی کا نمبر بارہواں ہے ۔

تازہ ترین