• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی روڈ پر ڈکیتی، مزاحمت پر دکاندار قتل، تاجروں کا احتجاجاً شٹرڈائون، 6 گاڑیاں اور 18 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری3 گاڑیوں ،15 موٹر سائیکلوں ،ایک رکشے ،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو وحید مبارک بٹر نے بتایا کہ میں اپنے بچوں اور بھانجے معصب محمود چیمہ اور حافظ حماد طاہر کے ہمراہ اپنے گھر موجود تھا کہ4 نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ہمیں ایک کمرے میں بند کر دیااور گھر کی تلاشی لے کرچھ لاکھ روپے، طلائی زیورات ،13تولہ،انعامی بانڈ زمالیتی30ہزارروپے زبردستی چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ نصیرآبادکونیاز محمد نے بتایاکہ نامعلوم شخص نے میرے ماموں کے گھر سے موبائل ، 2100 سعودی ریال اور 9ہزار روپے چوری کرلئے۔تھانہ واہ کینٹ کو عرفان احمد خان نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 20ہزار ہزار روپے ، ہیرے کی انگوٹھی مالیتی ایک لاکھ روپے ،طلائی لاکٹ ،2 طلائی انگوٹھیاں ، بچی کا طلائی بریسلٹ چوری کرکے لے گئے۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری تھانہ گنج منڈی ،تھانہ بنی،تھانہ نصیرآباد،تھانہ ائرپورٹ،تھانہ صدرواہ،تھانہ سٹی،تھانہ وارث خان،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صادق آباد،تھانہ کینٹ، ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ریس کورس، تھانہ سول لائن، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صدرواہ،تھانہ صدربیرونی، تھانہ جاتلی، تھانہ روات کی حدود میں طلائی زیورات، لاکھوں روپے، موبائلز،مویشی، بیٹریاں، شناختی کارڈ کریڈٹ کارڈ اور دیگر کاغذات سے محروم کر دیے گئے۔
تازہ ترین