• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق، تیسر ا زخمی، ملزم فرار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سہالہ کے علاقے روات موڑ کے قریب قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار 3افراد ٹرک کی زد میں آکر کچلے گئے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا، جس کی مدعیت میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ امیر مرتضٰی، 22سالہ عون عباس اور زخمی 15سالہ ظہیب عباس شامل ہیں زخمی کو پمز منتقل کردیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید