• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائسچیئرمین واسا کی کھلی کچہری

لاہور(خصوصی رپورٹر)وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے آج ہونیوالے واسا ریفرنڈم پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام واسا ملازمین اپنے ووٹ کا بلا خوف و خطر استعمال کریں،مزیدبرآںوائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نےپی ٹی آئی سیکرٹریٹ بیگم کوٹ میں کھلی کچہری لگائی ۔ یونین نمائندوں سمیت جواد خالد گجر،ایس ڈی اوطارق جمیل، ایس ڈی او جیمز روبنسن اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جواد خالد گجر نے وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ شیخ امتیاز محمود نے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ ۔مزید برآں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ شاہدرہ فرخ آباد میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہر ممکن طور پرفعال رکھا جائے ۔
لاہور سے مزید