• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرا ن صدارتی نظام کیلئے راہ ہموار کر ر ہے ہیں ،حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی )پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آ نے والے واقعہ کی مذمت کر تے ہو ئے اسے حکمرا نوں کی جا نب سے صدارتی نظام کیلئے را ہ ہموار کر نے کی کوشش قرار دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرا ن پارلیمان کا ماحول خراب کرکے صدارتی نظام کیلئے راہ ہموار کر ر ہے ہیں جس کا واضح ثبوت حکومتی ارکان پارلیمنٹ کا اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بدتہذیبی کا مظاہرہ کر نا ہے جس طرح کا غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ رویہ اپنا یا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان نے پاکستان، پارلیمنٹ کو بدنام کیا، ریاست مدینہ والوں کا صبر اور برداشت سب نے دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر  تنقید سنتے تو خوش ہوتے اور اسے برداشت بھی کرتے تھے لیکن ریاست مدینہ کے علمبردار عمران نیازی اور ان کی ٹیم تنقید سنتی ہے نا اسے برداشت کرنے کی سکت رکھتی ہے۔ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان نے جو طوفان بدتمیزی برپاکیا ہم اسے وزیر اعظم ہاؤس اور بنی گالہ کے منصوبے پر عمل در آمد سمجھتے ہیں یہ حکومتی پارٹی اور ارکان کامقصد سیاسی، پارلیمانی، جمہوری نظام کوبدنام کرنااور صدارتی نظام کے لئے راہ ہموارکر نے کی سعی نہیں تو کیا ہے۔
تازہ ترین