• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے، اکبر ایوب خان

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبرایوب خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیوٹیفکیشن پروگرام کامقصد عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں ناکہ انہیں تکالیف پہنچانا ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ہر ی پور میں بیوٹیفکیشن سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔،اجلاس میں رہنماء پی ٹی آئی یوسف ایوب خان،چیئرمین ڈیڈک و ممبر خیبر پختو نخوا اسمبلی ارشد ایوب خان،ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ کے علاوہ ٹی ایم اے،سی اینڈ ڈبلیواورلوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اکبرایوب خان نے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نالوں اور شہر بھر میں واٹرسپلائی سکیموں کے تعمیراتی کام میں سست روی پر سخت برہمی کااظہار کیا اور افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ سکیمیں جلد سے جلد مکمل کی جائیں ۔
پشاور سے مزید