• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نڈال اور ناؤمی اوساکا کی ومبلڈن میں شرکت سے معذرت

اسپین کے رافیل نڈال کے بعد جاپان کی ناؤمی اوساکا بھی ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں دکھائی نہیں دیں گی، چار گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی ناؤمی اوساکا ٹوکیو اولمپکس میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

عالمی نمبر تین اسپین کے رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ اور ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن کیریئر کو طول دینے اور اپنی باڈی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

نڈال نے کہا کہ کللے کورٹ سیزن کے بعد صرف دو ہفتے کا وقفہ ریکوری کیلئے ناکافی تھا، کیونکہ میں کیریئر کے جس موڑ پر ہوں اس میں میرے لیے آرام بھی ضروری ہے۔

دوسری جانب ویمنز رینکنگ میں عالمی نمبر دو جاپان کی ناؤمی اوساکا بھی ومبلڈن ٹینس میں ایکشن میں نہیں ہوں گی ، چار گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی ناؤمی دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گی ۔

ُاُن کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کے باعث ٹینس سے وقفہ لیا ہے، ٹوکیو میں ہوم کراؤڈ کے سامنے اولمپکس میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید